Uncategorized

محبوب الہی نظام الدین اولیا دہلوی رحمت الله فرماتے ہیں

محبوب الہی نظام الدین اولیا دہلوی رحمت الله فرماتے ہیں ٢٠ ماہ ذی الحجہ ٦٥٥ ہ کو چاشت کے وقت شیخ الاسلام حضرت بابا فرید الدین گنج شکر کی سعادت قدم بوسی حاصل ہوئی درود شریف کے فضائل بتاتے ہے آپ آبدیدہ ہو گئے اور یہ حکایت بیان فرمائی کے ایک شب حضرت خواجہ حکیم سنائی غزنوی قدس سرہ نے حضرت رسالت مآب ﷺ کو خواب میں دیکھا کے حضور ﷺ اپنا روۓ مبارک ان سے چھپاتے ہیں خواجہ حکیم سنائی رحمت الله دوڑے اور قدموں کو بوسہ دے کر عرض گزار ہوے کہ یا رسول الله ﷺ میری جان آپ پر قربان ہو کیا سبب ہے جو آج مجھے یہ محرومی ہو رہی ہے حضور نبی کریم ﷺ نے خواجہ سنائی رحمت الله کو گلے لگا لیا اور فرمایا کے سنائی! تم نے اس قدر درود شریف پڑھا ہے کے ہمیں تم سے حجاب آتا ہے بعد میں حضرت گنج شکر رحمت الله نے فرمایا! سبحان الله یہ بھی الله کے بندے ہیں کہ جن کی کثرت درود خوانی سے حضور ﷺ کو حیاء آتی ہے

Show More

Haider

Web Designer , Graphic Designer , Motion Graphics

Related Articles

Check Also
Close
Back to top button